اتوار, 05 مئی 2024


ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا خواہشمند ہوں،کنگ خان

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی آپ بیتی ’’ایس اگینسٹ اوڈس‘‘ کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدر آباد میں ہوئی جس میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی زندگی نوجوانوں کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے اسی لیے جب بھی ثانیہ پر فلم بنائی جائے گی تو اس میں نوجوانوں کے لیے بہترین ترغیب ہوگی۔ انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پرفلم میں پروڈیوس کروں۔ بالی ووڈ اداکار کا مذاقاً کہنا تھا کہ فلم میں ثانیہ کے پریمی کا کردار ادا کرنے کی بھی خواہش ہے جس کی اجازت ثانیہ ہی دیں گی لیکن فلم پروڈیوس ضرور کروں گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment