ھفتہ, 27 اپریل 2024


عام موٹرسائیکل کو ہیوی بائیک بنادیا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)عام موٹرسائیکل کو ہیوی بائیک بنا کر نوجوانوں کا شوق پورا کرانا مکینکس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے مگر اس کھیل میں کئی زندگیاں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں۔ ستر سی سی، سو سی سی اور ون ٹو فائیو بائیک کے انجن میں ہیوی بائیک کے رنگ، پسٹن اور سلنڈر لگائیں اورپھر جتنی مرضی دوڑائیں۔

عام موٹرسائیکل کی رفتار بڑھانے کیلیئے میکینکس یہ فارمولااستعمال کرتےہوئے۔اس مقصد کے لیے وہ بائیک کے اشارے، شیشے، میٹر اور لائٹس بھی اتار دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے سستی بائیک تیز رفتار ہونے کیساتھ موت کی سواری بھی بن جاتی ہے۔

بائیک ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں ریسنگ کے شوقین بعض افراد ہزاروں، لاکھوں روپے مہنگی بائیکس بھی خریدتے ہیں تاہم ایسے افراد بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی سامان خریدنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔

ون ویلنگ اور اسٹریٹ ریسنگ کے باعث حادثات کی بڑھتی شرح کیخلاف آواز بلند کنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے مکینکس کو روکے جو ہلکی بائیکس کو انجن میں تبدیلی سے ہیوی بائیکس میں بدل کر موت بانٹ رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment