اتوار, 05 مئی 2024


دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت والا ملک کونسا ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)کویت کے علاقے مطربہ میں پارہ 54 سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ تک پہنچ گیا جو اب تک دنیا بھر میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ موسمیات کی عالمی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کویت کے علاقے مطربہ میں گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں سب زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 54 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی کا تھا جہاں 10 جولائی 1913 کو پارہ 56.7 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 134 فارن ہائٹ تھا تاہم موسمیات کے متعدد جدید اور معروف ادارے اس ریکارڈ کو متنازع قرار چکے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس زمانے میں استعمال کیے جانے والے آلات پرانے اور ان میں غلط پیمائش کا امکان رہتا تھا اس لیے اس وقت ریکارڈ کیا جانے ولا ریکارڈ حتمی یا فیصلہ کن نہیں ہوسکتا۔ کویتی موسمیات کے اعلیٰ حکام نے بھی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نقشہ پوسٹ کیا ہے جس میں کویت کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت واضح کیے گئے ہیں ان میں اہم ترین کویت کے شمال مغرب میں واقع علاقہ مطربہ رہاجہاں پارہ 54 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اب تک دنیا بھر میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

عراق کے شہر بصرہ میں اسی روز درجہ حرارت 53.9 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 129 فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معلوم انسانی تاریخ میں دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ واضح رہےکہ مشرق وسطیٰ کی خلیجی ریاستوں میں ہر سال موسم گرما کے دوران اکثر اوقات دن کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں درجہ حرارت بتدریج بڑھ رہا ہے جب کہ رواں برس کے کئی ماہ معلوم انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے قرار پائے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment