اتوار, 05 مئی 2024


آغا خان یونیورسٹی کےمابین غذائی کمی کےخاتمے پرمعاہدہ

ایمزٹی وی(صحت)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور آغا خان یونیورسٹی نے یو ایس ایڈ کے کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام سی ایم پی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں طلبا کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور آغا خان یونیورسٹی نے یو ایس ایڈ کے تحت بچوں میں غذائی کمی کے خاتمے سے متعلق منصوبے پر دستخط ہوئے۔ منصوبے کے تحت صوبہ سندھ کے سات اضلاع اور کراچی کے پانچ ٹاونز میں سی ایم پی کے اسکولوں میں زیر تعلیم پانچ سے نو سال کی عمر کے بچوں میں غذایت کی کمی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈہیل کے علاوہ امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ حسن مراد شاہ، صوبائی محکمہ تعلیم کے شعبہ نصاب کی سربراہ فوزیہ خان اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے سربراہ ہانس کڈزرسکی بھی موجود تھے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہاکہ تعلیم بچوں کی صحت و نشونمامیں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کے لوگ صحت مند نا ہوں۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کے تحت حکومت سندھ کے ساتھ مل کر اسکولوں کے طلبا میں غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی میں اضافے کیلیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

یو ایس ایڈ اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے خصوصی بچوں کیلئے تعلیم کے مواقع وںاور سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں میں لڑکیوں کی حاضری میں اضافے کیلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ تمام اقدامات اکتوبر2015میں امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ اور پاکستانی وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جانب سےشروع کیے جانے والے منصوبے (چلو لڑکیوں پڑھو) کا حصہ ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment