اتوار, 05 مئی 2024


سام سنگ نے اچیومنٹ اعزاز حاصل کرلیا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سام سنگ الیکٹرانکس کے اسمارٹ یو ایکس سینٹر نے بائرزلیبارٹری آوٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ اعزاز حاصل کرلیا۔ سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے اسمارٹ یو ایکس سینٹر کے لئے بائرز لیبارٹری سمر2016ءایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ اسمارٹ یو ایکس سینٹر پرنٹنگ انڈسٹری کا پہلا اینڈرائیڈ بیسڈ سسٹم ہے جو کہ صارف کو پرنٹر ،کمپیوٹر اور موبائل کے درمیان کسی بھی قسم کی دستاویزات کو اسٹور،فوٹو کاپی،پرنٹ،ایڈٹ یا ٹرانسفر کرنے کی سہولت میسر کرتا ہے۔

بائرزلیبارٹری کا شمار دنیا کے سرکردہ ڈاکیومنٹ امیجنگ ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر تجزیہ کار کے طور پر ہوتا ہے اور سام سنگ اسمارٹ یو ایکس سینٹر کو یہ اعلیٰ ریٹنگ سینٹر کی انفرادیت اور تخلیقات کے باعث دی گئی ہے جو کہ صارف کو تمام ضروری پرنٹنگ فنکشنز فراہم کرتے ہیں۔

بائرز لیبارٹری کے ڈائریکٹر برائے آفس ورک فلو سالوشنز اینالیسس کا کہنا ہے کہ حقیقی اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یو آئی اور قابل رسائی ایپ اسٹور کے اشتراک کے باعث سام سنگ استعمال کنندہ،ری سیلرز اور آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرز کےلئے بہترین چوائس ہے ،بائرز کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ سام سنگ یو ایکس سینٹر صنعت کی ایک اعلیٰ تخلیق ثابت ہوگی ،یہ پرنٹنگ ایپ سینٹر اپنے فیچرز میں اضافے کے خواشمند صارفین کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایپس اور کم قیمت یا پھر کبھی کبھی مفت ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرینگے۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے پرنٹنگ سالوشن بزنس کا کہنا ہے کہ سال2014میں اپنے آغاز سے سام سنگ یو ایکس سینٹر دنیا بھر میں دفاتری تبدیلی کا محرک بنا ہوا ہے ، پرنٹنگ ٹاسک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مشکلات سے پاک ڈیزائن کئے گئے اس پرنٹنگ ماحول نے دفاتری امور میں بہت ہی آسانیاں پیدا کردی ہیں اور آفس انوویشن میں انڈسٹری کی لیڈر کی حیثیت سے سام سنگ یوزر فرینڈلی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کےلئے کوشاں رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment