اتوار, 05 مئی 2024


لیمو کے حیرت انگیز فائدے جس سے ہم لا علم تھے

ایمزٹی وی(صحت)سائز میں بہت چھوٹا مگر اس کی افادیت اور فائدے بے پناہ، جی ہاں چھوٹا نظر آنے والا لیمو غذائیت اور فائدوں میں بڑے بڑوں سے آگے ہے۔ لیمو جہاں انسانی صحت کیلئے مفید ہے، بلکہ آپ کی جلد اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے بہت کارآمد ہے، ذیل میں لیمو کے چند فوائد درج ہیں۔

لیموں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے گلے میں پھنسی بلغم رفع ہو جاتی ہے، نیم گرم میں پانی میں لیموں کا رس ملا کر غرارے کرنے سے گلہ کو بھی تقویت ملتی ہے۔ لیموں کا جوس پینے جلدکی صحت پر بھی مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں، لیموں کو براہ راست جلد پر ملنے سے بھی اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ آنکھوں کے حلقوں کے لئے بھی یہ فائدہ مند ہے، لیموں کو آنکھوں کے گرد بنے حلقے کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی جسم میں موجودگی سے انسان نہ صرف دل اور دماغ کے مختلف امراض سے بچا رہتا ہے بلکہ یہ ہمارے اعصابی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔رواں سال کلینیکل اینڈ ایکسپیر یمینٹل فارماکالوجی اینڈ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں نیرنجنین نامی مرکب پایا جاتا ہے، جو جگر کی صفائی کے لئے نہایت موثر ہے۔

لیموں میں موجود اجزا یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتے، جو جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔ لیموں کا جوس ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment