بدھ, 01 مئی 2024


ایک عجیب مرض میں مبتلا شخص

ایمزٹی وی(صحت)امریکی ریاست میکسیکو کا شہری ایک عجیب مرض میں مبتلا تھا جس میں وہ آہستہ آہستہ معذوری کی طرف جارہا تھا لیکن برسوں وہیل چیئر پر گزارنے کے بعد ’’اسٹیم سیل‘‘ تھراپی کے بعد صرف چند دنوں میں ہی وہ اپنے پیروں پر نہ صرف کھڑا ہوگیا بلکہ معمول کے مطابق چلنے پھرنے لگا۔

ایرک تھامسن ’’ملٹی سکلیروسس‘‘ کے شکار رہا جو دھیرے دھیرے اس کے اعصاب تباہ کرکے اسے معذور بنا رہا تھا جس سے وہ وہیل چیئر کا محتاج ہوکر رہ گیا تھا، اس کی دائیں ٹانگ اور بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے سے قاصر تھا۔

4 سال قبل اس عجیب مرض کی شناخت کے بعد مریض کے جسم کے خلیاتِ ساق ( اسٹیم سیلز) کو استعمال کیا گیا ہے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹرکے مطابق علاج کے نتائج سے وہ خود حیران ہیں اور یہ سمجھتے تھے کہ صرف مرض رک جائے گا لیکن حیرت انگیز طور پر مریض کی ٹانگوں میں جان آگئی اور چلنے لگا۔ اس طریقہ علاج کو ’ ہیماٹوپیوٹک اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹیشن‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ایچ ایس ٹی سی بھی کہتے ہیں۔

اسٹیم سیل ان خلیات کو کہتے ہیں جو جسم میں ہرطرح کے خلیات بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان سے آنکھ، دل، دماغ اور اعصاب جو چاہے خلیات بنائے جاسکتے ہیں۔ اس عمل میں خون سے اسٹیم سیل حاصل کیے گئے اور کیموتھراپی کے بعد ان سے مضر سیلز نکال کر اسے دوبارہ جسم میں داخل کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment