منگل, 30 اپریل 2024


دن بھر کی سستی سے نجات کا آسان نسخہ

ایمزٹی وی(صحت)کیا آپ سست انسان کہلانا پسند کریں گے نہیں ناں مگر اکثر افراد اپنی عادات کے باعث مجبور ہوتے ہیں۔ مگر کیا اس سے نجات ممکن ہے. جی ہاں ایسا ممکن ہے اور یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق کے مطابق ایسی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جو لوگوں کو کچھ بھی کرنے سے روکتی ہیں یا دماغ کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ کام نہ کریں۔

تاہم اس کا علاج اپنے دماغ کو بتدریج زیادہ کام کے لیے قائل کرلینا ہے۔ تحقیق کے مطابق فوری طور پر اپنی سستی سے نجات حاصل کرنا ممکن نہیں مگر اپنے کام یا محنت کو اس وقت تھوڑی دیر مزید کریں جب اندر سے آواز آئے کہ بس بہت ہوچکا۔

محققین کے مطابق انسان کو جسمانی سستی سے نجات کے لیے ایک منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہمارا اپنا ذہن ہمیں شکست دے سکتا ہے تاہم اس مسئلے پر قابو پانا مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بس 2 چیزوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی اپنے اقدامات اور ردعمل، آسان الفاظ میں ہم کیا کررہے ہیں اور ہم کیا سوچ رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment