بدھ, 01 مئی 2024


ویڈیوز میں چیزوں کو چھونا اب ممکن ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ویڈیو کوئی ایسی چیز نہیں جس میں نظر آنے والی چیزوں کو آپ چھو کر دیکھ سکیں یا ہلا جلا سکیں مگر اب ایسا ممکن ہوگا۔ امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کا ایک تحقیقی پراجیکٹ اس کو بدلنا چاہتا ہے اور ایک تکنیک سی ایس ایل آئی ایل کے ساتھ سامنے آیا ہے جس کی مدد سے ویڈیوز میں چیزوں کو 'چھونا' اور انہیں یہاں وہاں حرکت دینا آسان ہوگا۔

ایسا کرتے ہوئے محسوس ہی نہیں ہوگا کہ آپ حقیقی دنیا کی چیز کو نہیں چھو رہے۔ اس تکنیک کے ذریعے آپ یوٹیوب ویڈیوز کو اپنی مرضی سے چھو کر ان میں موجود چیزوں کو حرکت دے سکیں گے۔ یہ تکنیک روایتی کیمروں سے بننے والی ویڈیو میں ہر چیز کے ارتعاش کا تجزیہ کرتی ہے جس کے بعد ایک الگورتھم کی مدد سے اس ارتعاش کو اپنے کمپیوٹر ماﺅس سے مرضی کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کا کام ابھی ویڈیو گیمز یا دیگر ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجیز میں بھی ممکن ہے مگر یہ بہت مہنگا اور وقت طلب ہے۔ مگر ایم آئی ٹی کی یہ تکنیک بہت آسان اور سستی ہے جس کے ذریعے آپ مقبول فلموں کو بھی بدل سکتے ہیں اور انہیں خود زیادہ حقیقی بناسکتے ہیں۔

ابھی ایم آئی ٹی کی تکنیک کو دنیا کے سامنے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم جلد ہی اس کا طریقہ کار سب کے سامنے لایا جائے گا۔ پھر آپ کسی کارٹون یا ہارر فلموں کی طرح ویڈیوز کے اندر گھسنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment