جمعہ, 03 مئی 2024


فیس بک سے لوگ پریشان آگئے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جبکہ وہ بٹنوں، لسٹس اور مینوز سے بھرپور ہے جو اکثر افراد کو الجھن میں ڈال دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فیس بک کی جانب سے دلچسپ پیجز نیوزفیڈ سے چھپے رہتے ہیں اور اکثر افراد کو ان کا خیال بھی نہیں آتا۔

اس سائٹ پر اسکرولنگ کے دوران دلچسپ مواد دیکھتے ہوئے لوگوں کو خیال بھی نہیں آتا کہ اس کے خفیہ گوشوں پر بھی نظر ڈال لیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک چیز ایسی ہے جو فیس بک چاہتی ہے کہ آپ کبھی نہ دیکھیں یا اسے کبھی دکھانی نہ پڑے۔

کیا آپ اسے دیکھا چاہتے ہیں ؟ تو پہلے جان لیں کہ وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوگا۔ وہ ہے سینٹ فرینڈز ریکوئسٹس۔ جی ہاں یہاں آپ کے وہ تمام فرینڈ ریکوئسٹس موجود ہیں جو آپ نے فیس بک پر مختلف افراد کو بھیجیں مگر کوئی جواب نہیں آسکا۔

اس پیج پر ہر اس لمھے کا احوال ہے جب آپ نے سوچا کہ کسی فرد کو اتنا جانتے ہیں کہ اسے بطور فرینڈ ایڈ کرلیں مگر اس نے جواب میں مسترد کردیا۔ چونکہ فیس بک اپنی سائٹ کو لوگوں کی تفریح کے لیے مخصوص سمجھتی ہے اس لیے وہ اس پیج کو نظروں سے چھپا کر رکھ دیتی ہے۔

تو آپ بھی دیکھیں کہ ابتداءسے اب تک آپ کی کتنی فرینڈز ریکوئسٹس ہیں جو اب تک التواءمیں پڑی ہوئی ہیں یقیناً دوسری طرف سے ریجیکٹ کردیا گیا ہوگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment