جمعہ, 03 مئی 2024


اوپو کا 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرے والا فون متعارف

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)کیمرہ فون بنانے والی شہرہ آفاق کمپنی اوپو نے ایف سیریز کے سلسلے کا ایک نیا انقلابی فون متعارف کرادیا ہے۔ ایف ون ایس کے نام سے ریلیز کردہ اس فون کو ’ سیلفی ایکسپرٹ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے جو سیلفی لینے کے عمل کو ایک نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ یوں اوپو فون تصویر کشی کو ایک نیا معیار فراہم کرے گا۔

آگے کی جانب فرنٹ شوٹر کیمرے کے علاوہ ایف ون ایس میں 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ لائٹننگ فاسٹ فنگرپرنٹ ریڈر، 3075 ایم اے ایچ بیٹری، 32 جی بی روم، اور ٹرپل کارڈ سلاٹ رکھی گئی ہے جو فورجی، ایل ٹی ای کی دو سمیں اور میموری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایف ون ایس پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے جب کہ اسی کے ساتھ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیائی خطوں اور دیگر مارکیٹ میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔

ایف ون ایس یعنی’سیلفی ایکسپرٹ‘ کو خوبصورت اور حقیقی سیلفی لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے لیے 16 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ لگایا گیا ہے۔ 16 ایم پی کیمرے میں 1/3.1 انچ سینسر اور ایک بڑا f/2.0 اپرچر ہے جو تصویر میں دھندلاہٹ اور نوائز کم کرکے حقیقت سے قریب تر سیلفی بناتا ہے۔

اوپو کے اس نئے فون میں موجود آپریٹنگ سسٹم کا الگورتھم ایف ون ایس کے ذریعے لی جانے والی سیلفی کو پروسیس کرکے منظر کی تفصیلات اور گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں اسکرین فلیش فنکشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جو روشنی کو زبردست انداز میں ایڈجسٹ کرکے کم روشنی میں بھی بہترین سیلفیز ممکن بناتا ہے۔

ایف ون ایس میں نصب 1/3 انچ کا بیک الیومنیٹڈ سینسر اور خاص اپرچر روشنی کے لحاظ سے کام کرتے ہیں۔ یہ فیچرز پی ڈی اے ایف کے ساتھ ملکر انتہائی صاف اور روشن تصاویر اتارتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ موبائل فوٹوگرافی کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ سیلفی پینوراما موڈ کے ذریعے پارٹی میں شامل تمام دوستوں کو تصویر میں قید کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ صرف ہاتھ ہلانے اور ’چیز‘ کہنے سے سیلفی موڈ ازخود آن ہوتا ہے۔ اسطرح شٹربٹن دبانے سے پیدا ہونے والی دھندلاہٹ کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

تصاویر اور سیلفی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بلٹ ان 9 فلٹر اور واٹرمارکس کے علاوہ کئی پلگ انز کی سہولت موجود ہے۔ ان میں ایکسپرٹ موڈ، ڈبل ایکسپوژر، ٹائم لیپس اور گفس قابلِ ذکر ہیں۔

ایف ون ایس میں فنگر پرنٹ ریڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ یہ آپشن فون کو ایک سیکنڈ کے پانچویں حصے میں کھول دیتا ہے اور اس قیمت میں بجلی کی رفتار سے فون کھولنے والا فنگر پرنٹ آپشن صرف اوپو ہی پیش کررہا ہے۔ فنگر پرنٹ آپشن کالنگ اور ایپ لانچ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یوزر پانچ مختلف ایپلی کیشنز اور کانٹیکٹس کو اپنی مختلف انگلیوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔ اس طرح اب فون ان لاک کرنے، کال کرنے اور ایپس کھولنے کے لیے بھی فنگر پرنٹس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

ایف ون ایس میں اوکٹا کور 64 بٹ پروسیسر ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی روم۔ اس کے علاوہ تین سلاٹ والی ٹرے میں دو سمیں اور 128 جی بی تک کا میموری کارڈ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ فیچرز ڈیٹا اور گفتگو کے لیے سہولت فراہم کرتےہیں۔ او ایس 3.0 یوزر کو مطمئین رکھتا ہے جو فون کی کارکردگی کو تیز اور بہتر رکھتا ہے۔ اس طرح او ایس ٹو کے مقابلے میں اس نئے فون کی کارکردگی 30 فیصد ذیادہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 3075 ایم اے ایچ کی بیٹری دیر تک فون کو چلانے کی سہولت فراہم کرتi ہے۔ اس کی لائف 14 گھنٹے سے ذیادہ ہے۔

ایف ون ایس میں گوریلا گلاس اسے ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ اسکرین پر حفاظتی کوٹنگ بھی اس کو بچاتی ہے اور فون کا ڈیزائن ہموار اور بہتر ہے۔ پاکستان میں ایف ون ایس گولڈ اور گولڈ روز کلر میں پیش کیا جارہا ہے۔ جس کی قیمت صرف 29,999 روپے ہے۔

اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا ہے۔ مزید معلومات کیلئے اوپو کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment