جمعرات, 02 مئی 2024


زیکا وائرس امریکہ تک پہنچ گیا

ایمزٹی وی(صحت)کوسٹا ریکا میں زیکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ کوسٹا ریکا میں زیکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مقامی وزارت صحت کے مطابق کوسٹا ریکا کے علاقے جیکوکی رہائشی چودہ سالہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا میں ہلاکت خیز زیکا وائرس (گیولین برے سینڈروم)لاحق ہوا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق لڑکی کو شدید بخار کی شکایت پر اسپتال داخل کیا گیا تھا، لڑکی کو گذشتہ سال ڈینگی بخار بھی ہوا تھا اور وہ دمے کی مریض بھی ہے۔ وزارت کے مطابق لڑکی کو گزشتہ ماہ اسپتال داخل کیا گیا تھا اور اب وہ روبصحت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment