جمعرات, 02 مئی 2024


خراج عقیدت پیش کرنے کا نیا طریقہ

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار اور متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ پیر کے روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکا، 70 افراد ہلاک اس افسوسناک واقعے پر جہاں ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، وہیں دیگر ممالک میں بھی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کے غم میں ’گوگل‘ بھی شریک نظر آتا ہے اور اپنے اسی غم کے اظہار کے لیے دنیا کے بڑے اور معروف سرچ انجن کی جانب سے کوئٹہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد میں اپنے مین پیج پر ’موم بتی‘ روشن کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment