جمعرات, 02 مئی 2024


بچے ذہنی اور جسمانی اسمارٹنس کھونے لگے کیوں ؟

ایمزٹی وی(صحت)اسمارٹ فونز کے عادی بچے ذہنی اور جسمانی اسمارٹنس کھو رہے ہیں، ڈاکٹرز اور اساتذہ کہتے ہیں بہتر نشو و نما کیلئے بچوں کو موبائل سے دور اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے نزدیک کیا جائے۔ موبائل اسکرین پر نظریں جمائے، ارد گرد سے بیگانے آج کل کے بچے جن کیلئے گراؤنڈ میں جانا تو دور کی بات، پاس بیٹھے شخص سے بات کرنا بھی محال ہے۔

اساتذہ کے مطابق گھنٹوں کے حساب سے موبائل کی دنیا میں گُم رہنے والے بچے حقیقی دنیا سے دور ہو کر زومبیز بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا، ویڈیو گیمز اور کارٹون، وقت کے ضیاع کا تمام سامان ان اسمارٹ فونز میں موجود ہے۔ طبی ماہرین بھی بچوں اور نوجوانوں میں قوت مدافعت کی کمی اور بیماریوں کی شرح میں اضافے کی وجہ موبائل ایڈکشن کو ہی قرار دیتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment