جمعرات, 02 مئی 2024


دنیا کی سب سے ذیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)کمپیوٹر دن بدن چھوٹے اور تیز رفتار ہوتے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب ذیادہ ڈیٹا سمونے کے لیے ہارڈ ڈسک پر تحقیق کی جارہی ہے اور اب دنیا کی سب سے ذیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک تیار کی جاچکی ہے۔

بئن الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی سیگیٹ کی تیار کردہ ہارڈ ڈسک میں 60 ٹیرابائٹس کے برابر ڈیٹا سما سکتا ہے۔ اسے دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش والی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس وقت بازار میں جو سب سے بڑی ہارڈ ڈسک دستیاب ہے سیگیٹ کی یہ نئی ہارڈ ڈسک اس سے چار گنا زائد گنجائش رکھتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک کی روایتی جگہ پر یہ باآسانی سماسکتی ہے جو 3.5 انچ ہارڈ ڈسک خانے میں فٹ ہوجاتی ہے۔ 60 ٹیرا بائٹس کی یہ ہارڈ ڈسک 40 کروڑ تصاویر اور 12 ہزار ڈی وی ڈیز ویڈیو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے ڈیٹا سینٹروں کی جانب سے ذیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہارڈ ڈسک کو مزید گنجائش والا بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم سی گیٹ کا کہنا ہے کہ اس ہارڈ ڈسک کا آرٹیکچر بہت لچکدار اور سادہ ہے اور باآسانی 60 سے 100 ٹیرا بائٹس میں بدلا جاسکتا ہے۔ لیکن مزید تحقیق کے بعد اس سے بھی گنجائش والی ہارڈ ڈسک بنائی جاسکتی ہیں۔ اگلے سال کے وسط سے یہ ہارڈ ڈسک فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment