جمعہ, 03 مئی 2024


نتائج بہتر کرنے ہیں تو آن لائن گیمز کھیلیں

ایمز ٹی وی (صحت) آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بچوں کا آئن لائن گیمز کھیلنا ان کے اسکول کے نتائج کو بہتر کرتا ہے۔ البتہ سوشل میڈیا کا استعمال اس کے برعکس اور منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ تحقیق بچوں میں انٹرنیٹ کے استعمال اور ان کے اسکول کے نتائج کے درمیان تعلق کو دیکھنے کے لیے کی گئی۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ بچے جو اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ وغیرہ پر گزارتے تھے انہوں نے اپنے اسکول میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مضامین میں کم نمبر حاصل کیے۔ دوسری جانب ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ بچے جو آن لائن گیمز کھیلتے تھے ان کے اسکول کے تنائج دوسرے بچوں کی نسبت بہتر تھے۔ انہوں نے حساب اور سائنس کے مضامین میں بہترین نمبرز حاصل کیے۔

ماہرین نے مطابق ابھی اس کا تعین کرنا باقی ہے کہ آن لائن گیمز بچوں کی ان مضامین میں استعداد کو بڑھاتے ہیں یا ان مضامین میں دلچسپی بچوں کو آن لائن گیمز کی طرف راغب کرتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment