ھفتہ, 04 مئی 2024


گوگل۔۔۔۔تھوڑا انتظار فرمائیے

ایمز ٹی وی (سائنس ٹیکنالوجی) گوگل کی جانب سے مقابلے کا رحجان اور صارفین کو نت نئی سہولیات پہنچانے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروگرام بنانے میں مصروف ہے میک کے مقابلے میں ونڈوز اور پھر اینڈارئیڈ کے مقابل میں آئی او ایس تخلیق کرنے والے ادارے نے اور آپریٹنگ سسٹم فوشیاء متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے تا ہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ گوگل کا یہ سسٹم مارکیٹ میں کس کے مقابل لایا جا رہا ہے۔

گوگل کے مطابق فوشیاء ایک آپریٹنگ سسٹم ہے جو جدید موبائل فونز،کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے بنایا گیا ہے، گوگل پہلے ہی اینڈرائیڈ اور ونڈوز او ایس پہلے ہی موجود ہے،فوشیاء کے آنے کے بعد گوگل فیملی مکمل ہو جائے گی اور اسے دوسری کسی کمپنی کے سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سب ہی جانتے ہیں کہ ایک نئے سسٹم کو پہلے سے موجود بڑی مارکیٹ میں متعارف کرانا مشکل اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے لیکن گوگل پہلے ہی اینڈرا ئیڈ کے ساتھ آپریٹنگ سسٹم متعارف کرنے میں کامیاب رہی ہے لہذا امید کی جا سکتی ہے نیا سسٹم فوشیاء بھی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لے گا۔

ماہرین کے خیال میں گوگل اس میدان میں دیگر کمپنیوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا لیکن جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ کمپیوٹر اور موبائل میں بھی استعمال ہوسکتا ہے تو یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ گوگل کی جانب سےفوشیاء کو اینڈرائیڈ اور کروم آپریٹنگ سسٹم کے متبادل کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم فویشا جدید ترین موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر کام کرسکتا ہے جب کہ گوگل کی ڈارٹ پروگرامنگ لینگویج اس کا دل ہے اور اس حوالے سے کوڈ شیئرنگ ویب سائٹ میں ایک پیج بھی منظر عام پر آیا ہے۔ گو کہ گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ آخر اس آپریٹنگ سسٹم کو کس مقصد کے لیے تیار کیا جارہا ہے .

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment