ھفتہ, 04 مئی 2024


سرخ گوشت کا زیادہ استعمال اور امراض قلب سے موت کا خطرہ


ایمز ٹی وی (صحت) سرخ گوشت کا زیادہ استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق سرخ گوشت کے قتلوں کا زیادہ استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ 32 فیصد جبکہ کینسر جیسے مرض کا امکان 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ سوگرام گوشت کھانے کو معمول بنالینا مثانے اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بالترتیب 19 ار 17 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں جبکہ بریسٹ کینسر کا امکان 11 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی وجہ گوشت کو بہت زیادہ درجہ حرارت میں پکانا ہوسکتا ہے جو ایک کیمیکل heterocyclic amines کی پروڈکشن کا باعث بنتا ہے جو کہ انسانوں میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اسی طرح پراسیس گوشت میں نمک، نائٹریٹ وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو بڑھا کر دل کے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ حالیہ دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں سرخ گوشت کا استعمال بڑھا ہے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں، اس کے ساتھ ساتھ پراسیس گوشت کا استعمال بھی بڑھا ہے جو متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ پراسیس گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے جبکہ ایک اور تحقیق کے مطابق یہ غذا فالج کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment