منگل, 07 مئی 2024


مصنوعی گولی سے یاداشت میں اضافہ ممکن

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) سائنس کی ایک اور حیرت انگیز ایجاد منظر عام پر آ گئی ۔حالیہ رپورٹ میں تحقیق کی گئی ہے کہ ایک مصنوعی گولی جس میں کوئی بھی اثر نہ ہو یہ یاداشت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔یہ ریسرچ وکٹوریہ یونیورسٹی کی گریجوایٹ صوفی پارکر نے کی جس نے ثابت کیا کہ کس طرح مصنوعی گولی سے ماضی کی یادیں تازہ رکھی جا سکتی ہیں ۔ ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ اس گولی کے اتنے ہی فوائد ہیں جتنا کہ کسی بھی ہربل سپلیمنٹ کا فائدہ ہو تا ہے۔ہم اس پر مزید ریسرچ کریں گے تا کہ اسے قابل عمل بنایا جا سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment