جمعہ, 03 مئی 2024


سام سنگ نے ہار نہ مانی، اگلے سال ایس 8 متعارف کرائے گا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو اس وقت گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریوں کے مسئلے کے باعث بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر وہ اب اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون کی تیاری پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس سیون کے بعد اس سیریز کا ایس 8 اگلے سال کے شروع میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون میں سام سنگ پہلی بار گلیکسی ایس سیریز کے فون میں فلیٹ پینل کو ختم کرکے ڈوئل ایج ڈسپلے والے فونز کو ہی پیش کرے گی۔ گزشتہ دو سال سے سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس سیریز میں ایج ٹیکنالوجی والے فون کو الگ سے جاری کیا جارہا تھا۔

مگر اب سام سنگ کے بارے میں مصدقہ رپورٹس دینے والی ویب سائٹ کوریا ہیرالڈ نے بتایا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی کا نیا فلیگ شپ فون خم اسکرین کے ساتھ ہی ہوگا۔ گلیکسی ایس ایٹ (ممکنہ نام) دو ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا، ایک 5.1 انچ اور دوسرا 5.5 انچ۔ سام سنگ نے ڈوئل ایج ڈیزائن والا فون پہلی بار رواں سال گلیکسی نوٹ سیریز میں بھی متعارف کرایا تھا مگر اس ڈیوائس کو بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد واپس طلب کرلیا گیا۔ اس فون کا استعمال امریکا، آسٹریلیا، پاکستان اور انڈیا سمیت کئی ممالک کی فضائی کمپنی نے دوران پرواز ممنوع قرار دے دیا ہے۔ اس فون کو طلب کرنے کے نتیجے میں سام سنگ کو اندازاً ایک ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment