جمعہ, 03 مئی 2024


ایپل فون اتعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، منگل کو تمام آئی فونز میں تبدیلی ہوگی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنا نیا اپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 10 منگل کو تمام آئی فونز اور آئی پیڈ وغیرہ میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پیش کردیا ہے۔ یہ آپریٹننگ سسٹم آئی فون فائیو سے لے کر اب تک کی ڈیوائسز پر اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ ایپل آپ کے پرانے فون کو ہی اس کی بدولت نیا کردے گا۔یوں کہہ لیں کہ آپ چاہے نیا آئی فون نہ بھی خریدیں ایپل آپ کو ایک نیا فون دے رہی ہے۔ آئی فون استعمال کرنے والے اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایپل ہی آپ کو یاد دہانی کرانے کا کام بھی کرے گی۔

اس نئے آپریٹننگ سسٹم میں آئی فون کو ان لاک کرنے کا طریقہ مکمل طور پر بدل جائے گا اور ان لاک کے لیے سلائیڈ کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ اب صارفین کے لیے بالکل نئی نوٹیفکیشن اسکرین ہوگی اور بائیں جانب سوئپ کرنے پر کیمرہ ایپ فوری طور پر کھل جائے گی، اگر تو آپ ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر استعمال نہیں کرتے تو سوئپنگ کی بجائے ہوم بٹن کو پریس کریں۔ اس آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے آپ پہلی بار ایپل کی بلٹ ان جنک ایپس کو ریمو کرسکتے ہیں جبکہ آئی او ایس 10 میں صارفین ایپس جیسے واٹس ایپ یا فیس بک میسنجر کی طرح لاک اسکرین پر ریسیو کرسکیں گے۔

اگر فون میں اسٹوریج اسپیس کم ہوجائے تو تو سیٹنگز، میوزک اور آپٹیمائز اسٹوریج کے ذریعے ایسے گانوں کو ختم کرسکتے ہیں جو سنتے نہیں۔ایپل نے میوزک اور آئی میسج کو بھی اس میں بہت زیادہ بدل دیا ہے جبکہ آئی میسج میں اب ڈوڈل بنانے اور غائب ہوجانے والے پیغامات بھیجنے کے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں، یہاں تک کہ آپ یہ بھی طے کرسکتے ہیں کہ کن افراد کو ریڈ رسیپٹ موصول ہونی چاہئے۔ آپ کا آئی فون اب یہ بھی یاد رکھے گا کہ آپ نے اپنی گاڑی کہاں پارک کی ہے جبکہ کی بورڈ ساﺅنڈ بھی مختلف ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment