ھفتہ, 04 مئی 2024


بلوچستان میں پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا

بلوچستان میں پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا ایمز ٹی وی (صحت) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل پیر سےشروع ہورہی ہے۔مہم میں24 لاکھ 75 ہزار389 بچوں کوپولیو سے بچاوکےقطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سیدفیصل احمد کے مطابق بلوچستان بھر میں کل سے شروع ہونے والے پولیو مہم کےلئےانتظامات مکمل ہیں،مہم کے لئے5 ہزار182 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ مہم کےلئے 866 فکسڈ اور605 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ٹیمیں موجود رہیں گی،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئےخصوصی اقدامات کرلئےگئے ہیں، سیکورٹی کےلئےپولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment