ھفتہ, 27 اپریل 2024


بی ایم ڈبلیو نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر مستقبل کی موٹر سائیکل متعارف کرا دی


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف کانسیپٹ گاڑیوں کے بعد اب مستقبل کی موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی ہے جو کہ اتنی اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی کہ ہیلمٹ کی ضرورت ہی نہیں ہوگی۔ اس موٹرسائیکل کی خاص بات اس میں موجود خود توازن برقرار رکھنے والا سسٹم ہوگا جو اس پر سفر کرنے والے کو سیدھا رکھے گا چاہے یہ موٹر سائیکل سفر کررہی ہو یا نہ کررہی ہو۔ آسان الفاظ میں کسی بھی حالت میں گرنے کا خطرہ نہیں ہوگا۔

اسے بی ایم ڈبلیو موٹر راڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن عام موٹرسائیکلوں سے بالکل ہٹ کر ہے جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہر طرح کی سڑکوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چونکہ اس میں آج کی موٹرسائیکل جیسے جوائنٹس نہیں لہذا ہینڈل سے موڑنے کے لیے پوری موٹر سائیکل کو حرکت دینا ہوگی جبکہ اس میں ایکٹو اسسٹنس سسٹمز بھی موجود ہیں جو کہ اسے ساکت یا چلنے کی صورت میں مستحکم رکھیں گے۔

اس کا انجن بھی منفرد ہے، جب یہ بائیک ساکت ہو تو وہ دیکھنے میں بڑا لگتا ہے مگر سڑک پر آنے کے بعد یہ انجن حرکت کے ساتھ اپنا حجم کم زیادہ کرنے لگتا ہے۔ اس بائیک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس گلاسز بھی دیئے جائیں گے جو کہ ارگرد کی معلومات چلانے والوں کی آنکھوں کے سامنے فراہم کریں گے۔ ابھی یہ موٹرسائیکل ایک کانسیپٹ ہے اور یہ واضح نہیں کہ اسے سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment