جمعہ, 26 اپریل 2024


آپ کو چینی کمپنی ہیواوے کے اسمارٹ فونز پسند ہیں تو اچھی خبر پڑھ لیں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو چینی کمپنی ہیواوے کے اسمارٹ فونز پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون میٹ 9 جلد سامنے آنے والا ہے۔ اس وقت جب گلیکسی نوٹ 7 کو بیٹریاں پھٹنے کے نتیجے میں سام سنگ نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہیواوے کا یہ بڑی اسکرین والا فون اس کا بہتر متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ فون ممکنہ طور پر 3 نومبر کو جرمنی میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا ، تاہم اس کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

یہ دو مختلف ڈیزائن میں پیش کیا جائے گا جن میں سے ایک کو لانگ آئی لینڈ اور دوسرے کو مین ہیٹن کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ ان فونز میں ایٹ کور ہائی سلیکون کرین 960 چپ، 256 جی بی اسٹوریج، 6 جی بی ریم اور 5.9 انچ اسکرین ہوگی۔ لانگ آئی نامی فون میں ڈوئل ایج خم اسکرین بالکل گلیکسی ایس سیون ایج جیسی ہوگی، جبکہ اس کی اسکرین گوگل کے ڈے ڈریم وی آر پلیٹ فارم پر بھی استعمال ہوسکے گی۔ یہ پہلا اسمارٹ فون ہوگا جو گوگل کی ڈے ڈریم ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوگا۔ ابھی اس فون کی قیمت سامنے نہیں آئی تاہم فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment