جمعہ, 03 مئی 2024


ٹویوٹا نے ایسی گاڑی تیار کرلی جو دیکھنے میں بالکل ہی مختلف ہے


ایمز ٹی وی (تجارت) ٹویوٹا پاکستان میں گاڑیوں کے حوالے سے پسندیدہ نام ہے مگر کیا آپ اس کی تیار کردہ یہ کار چلانا پسند کریں گے جو کہ دیکھنے میں بالکل ہی مختلف ہے؟ جی ہاں ٹویوٹا نے آئی روڈ نامی کانسیپٹ گاڑی تیار کی ہے جو 3 پہیوں کی حامل ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق یہ گاڑی ٹریفک جام سمیت ٹرانسپورٹ کے دیگر مسائل کے حل کے طور پر تیار کی گئی ہے۔ ایک ہیڈ لائٹ کے ساتھ یہ الیکٹرک گاڑی آج شاہراﺅں پر موجود گاڑیوں سے بالکل مختلف ہے جس میں ڈمبو ایئر دروازے رکھے گئے ہیں جو اسے کافی پرکشش بناتے ہیں۔

اس کی چوڑائی 3 فٹ سے بھی کم ہے جبکہ لمبائی ساڑھے 7 فٹ کے لگ بھگ ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک چارج پر یہ گاڑی 31 میل تک کا سفر کرسکتی ہے یعنی گھر سے دفتر اور واپسی ایک چارج پر ممکن ہے۔ اس گاڑی کو 37 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاسکے گا اور ایک وقت میں اس میں 2 لوگ سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں ڈرائیور کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل انسٹرومنٹ ڈسپلے موجود ہے جبکہ اس میں موجود ٹویوٹا لینس نامی سسٹم بہت تیز چلانے یا کسی مشکل موڑ پر آپ کو الرٹ بھی کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس وقت جاپان اور فرانس کی سڑکوں پر اس کی آزمائش کی جارہی ہے جس کے بعد اسے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment