جمعہ, 03 مئی 2024


کیا آپ کو فیس بک پر یہ پیغام ملا ہے؟


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو فیس بک پر یہ پیغام ملا ہے کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر آپ کے اکاﺅنٹ کے کاپی رائٹس آپ سے چھن چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس پر یقین نہ کریں بلکہ یہ افواہ ہے جو ایک بار پھر فیس بک پر پھیل رہی ہے۔ جی ہاں اس پیغام میں لکھا جاتا ہے کہ فیس بک اب عوامی ملکیت ہے اور اب کوئی بھی اپنی حد تک کوئی اسٹیٹس پوسٹ نہیں کرسکتا، جبکہ پرائیویٹ پوسٹس پیسوں سے ہی ہوسکیں گی وغیرہ۔ فیس بک نے 2012 میں عوامی سطح پر اپنے حصص فروخت کے لیے پیش کیے تھے جس کے بعد سے یہ افواہ کئی بار سامنے آئی ہے۔

فیس بک کی جانب سے کئی بار کہا جا چکا ہے کہ یہ کاپی رائٹ کا انتباہ فرضی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ درحقیقت فیس بک کا استعمال مفت ہے اور مارک زکربرگ کا اس پر کبھی بھی فیس لینے کا ارادہ نہیں جیسا اس کی پرائیویسی پالیسی میں واضح الفاظ میں درج ہے۔ تاہم یہ اشتہارات کو سپورٹ کرنے والی سروس ضرور ہے جو ہمیشہ اپنے صارفین کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننا چاہیں تو فیس بک پرائیویسی پالیسی کو دیکھ سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment