جمعہ, 03 مئی 2024


اوباما مچھلی کی دریافت

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک نو دریافت شدہ نایاب مچھلی کا نام امریکی صدر کے نام پر اوباما رکھ دیا گیا۔ یہ قدم صدر اوباما کے بحر الکاہل کی آبی حیات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اوباما نامی یہ مچھلی رواں برس جون میں امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں تقریباً 90 میٹر گہرائی سے دریافت کی گئی۔

سنہرے اور سرخ رنگوں والی اس چھوٹی سی مچھلی کو صدر اوباما نے بے حد پسند کیا اور اس کو اپنے نام سے منسوب کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر اوباما اس سے قبل بحر الکاہل پر بنائی گئی آبی حیات کی پناہ گاہ کو وسیع کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دے چکے ہیں جس کے بعد یہ دنیا کی سب سے بڑی آبی پناہ گاہ بن جائے گی۔ یہاں 7000 آبی جاندار رکھے گئے ہیں

جن میں معدومی کے خطرے کا شکار ہوائی کی مونگ سگ ماہی اور سیاہ مونگے شامل ہیں۔ کچھ عرصہ قبل صدر اوباما نے اس پناہ گاہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ اوباما کا یہ دورہ ان کے 8 سالہ صدارتی عہد کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تغیرات سے بچاؤ کے اقدامات کو سیاسی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے کی ایک کڑی ہے۔ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے والے امریکا کے پہلے صدر ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment