بدھ, 25 دسمبر 2024


خوش شکل لوگ عموماً زندگی میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں


ایمز ٹی وی(سٹاک ہوم)  عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے وابستگی کی بنیاد لوگوں کے سیاسی نظریات اور سماجی رجحانات ہی ہوتے ہیں لیکن سویڈن کے سائنسدانوں نے لوگوں کی خوبصورتی اور سیاسی میلان کا تعلق بھی ڈھونڈ نکالاہے۔


سویڈن کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل اکنامس کی ایک بین الاقوامی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں کے سیاسی نظریات اور ان کی دلکشی میں کیا تعلق ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خوش شکل لوگ عموماً زندگی میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں، دولت بھی زیادہ کماتے ہیں اور عموماً بائیں بازو کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، مثلاً نئے ترقیاتی ٹیکس یا غرباءکے لئے ویلفیئر پروگرام وغیرہ میں ان کی دلچسپی نہیں ہوتی۔ اس سوچ کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خوبصورت لوگ عموماً روایتی سوچ رکھنے والی دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب مائل ہوتے ہیں۔


سائنسی جریدے پبلک اکنامکس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں تحقیق کارنکلاس برگرن کہتے ہیں کہ یورپ ، امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں دائیں بازو کے سیاستدانوں کو بھی زیادہ دلکش خیال کیا جاتا ہے۔ ان کے خیال میں اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ خوش شکل لوگ عام طور پر دائیں بازو کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ چونکہ وہ بائیں بازو کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں لہٰذا ان جماعتوں میں کم ہی نظر آتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment