بدھ, 25 دسمبر 2024


چائنہ کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کے لئے عطیہ

ایمزٹی وی (اسلام آباد ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختون خواہ کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں کے پی کے کے منصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانےکی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیے ،د ن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے ،لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے ۔یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختون خواہ کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment