منگل, 30 اپریل 2024


صارفین کی پریشانی میں اضافہ، آٹوپلے ویڈیوزمزید اپ ڈیٹ

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خود سے چل جانے والی (آٹو پلے) ویڈیوز سے ویسے ہی صارفین کافی پریشان تھے اور اب اسے اَپ ڈیٹ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔
امریکی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ آٹو پلے ویڈیوز، جس میں اس سے قبل آواز بند ہوتی تھی، اب آواز کے ساتھ پلے ہوا کریں گی۔
یہ اقدام اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین اب زیادہ تر اپنے موبائل فونز پر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جہاں لوگ فیس بک پر زیادہ ویڈیوز دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں، وہیں انہیں اس بات کی بھی امید رہتی ہے کہ فیس بک کی خود سے پلے ہونے والی ویڈیوز کے ساتھ ساؤنڈ بھی ہو، جس سے انہیں آواز بڑھانے کی ضرورت نہ پڑے۔
پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین کا اچھا ردعمل موصول ہونے کے باعث اس اَپ ڈیٹ کو اب وسیع کیا جائے گا اور موبائل پر اپنی نیوز فیڈ کو اوپر نیچے کرنے کے ساتھ ہی ان ویڈیوز کی آواز بھی زیادہ کم ہوتی رہے گی۔
تاہم کئی افراد کو فیس بک کی آٹو پلے ویڈیوز پسند نہیں آتیں اور اب آواز کے ساتھ ان کا پلے ہونا پریشانی اور میٹنگز میں شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اگر آپ فیس بک کی اس اَپ ڈیٹ سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے موبائل پر فیس بک استعمال کرنے سے قبل اپنا فون سائلنٹ کردیں، اس سے ویڈیوز تو پلے ہوں گی، تاہم آواز بند رہے گی۔
اس کے علاوہ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اس آٹو پلے ساؤنڈ کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔
آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیدھی جانب مینو کے بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد اسے فالو کریں:
Settings > Account Settings > Sounds > Videos in News Feed Start With Sound
جبکہ اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین مینیو بٹن پر کلک کرنے کے بعد اسے فالو کریں:
App Settings > Videos in News Feed Start With Sound
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment