جمعہ, 27 دسمبر 2024


آئی فون نے ایک اور جان لے لی

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نہانے کے دوران آئی فون چارجر کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
لندن کے رہائشی رچرڈ بل نامی یہ شخص باتھ ٹب میں مردہ پایا گیا اور اس کا جسم بری طرح جل گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جب پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو انہوں نے ایک ایکسٹینشن کورڈ کو باتھ روم کے راستے میں پڑے ہوئے پایا۔
پولیس کے مطابق ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹینشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ایکسٹیشن کوڈ فرش پر پڑی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ رچرڈ بل اپنے فون کو سینے پر رکھ کر چارج کررہا تھا جس کے نتیجے میں بجلی کا کرنٹ پانی میں چلا گیا اور وہ جل کر ہلاک ہوگیا۔
اگرچہ یہ حادثاتی موت تھی تاہم حکام کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر بہت فکرمندی ہے کہ لوگوں کو احساس نہیں ہوتا کہ پانی کے قریب ان کا فون انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فون کمپنیوں کو چارجر کے ساتھ انتباہی نوٹس منسلک کرنے چاہئے۔
ایپل نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
تاہم رچرڈ بل کے بھائی اینڈریو کے مطابق ' میں امریکا میں رہتا ہوں اور کمپنی کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ یہاں نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں بجلی زیادہ نہیں، مگر برطانیہ میں کافی ہے'۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment