جمعہ, 27 دسمبر 2024


موبائل فونز کا پہلا میوزیم

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون کا سیلاب آنے کے بعد ہم میں سے اکثر لوگوں کے پاس حد سے حد ایک یا پھر دو پرانے ماڈل کے نایاب موبائل موجود ہوں گے لیکن سلوواکیا کے 26 سالہ اسٹیفن پالگری کے پاس سو دوسو نہیں بلکہ ہزاروں ایسے موبائل فون موجود ہیں۔
جی ہاں! پالگری کے پاس 3500 پرانے ماڈلز کے موبائل فون کا مجموعہ ہے جن میں سے 1231 مختلف ماڈلز ہیں۔
58cd11de587eb 
ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق سلوواکیا کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈابسنا سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن پالگری ایک ذہین دماغ کے مالک ہیں، 15 سال کی عمر میں ہی انہوں نے نت نئے موبائل فون کے بارے میں ریویوز لکھنا شروع کردیا تھا۔
58cd13cd3897d 
طویل عرصہ پہلے ہی انہوں نے سلوواکیا میں دستیاب موبائل فونز کا ایک قلیل مجموعہ جمع کر لیا تھا، اس وقت کے برانڈز جن میں نوکیا، ایلکاٹیل، ساگیم،ایرکسن وغیرہ شامل ہیں۔
لیکن دو سال پہلے ہی انہوں نے اپنے مجموعہ کو تیزی کے ساتھ بڑھایا جب چند ہزار یوروز میں کسی شخص سے 1000 موبائل خریدے۔
پالگری تب سے ایسے ماڈلز جو ان کے پاس اب تک موجود نہیں ہیں انہیں جمع کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں ، اور اس وقت وہ 3500 موبائل فونز کے مالک ہیں جن میں سے تقریبا آدھی تعداد استعمال کے قابل ہے۔ اسٹیفن کا کہنا ہے کہ وہ پچلھی دو صدیوں میں آنے والی ٹیکنالوجی کے سحر میں مبتلا رہے ہیں خصوصاَ موبائل فون کے میدان میں۔

58cd13f685436 
نوکیا کے معروف ماڈل 3310 سے لیکر کمپیوٹر کے کیبورڈ کی طرح دکھنے والے موبائل اور پھر اوائل میں آنے والے ٹچ اسکرین موبائل تک کےتقریباً تمام موبائل ہی ان کے پاس موجود ہیں جو کہ یہ بتا رہے ہیں کہ اس قلیل مدت میں ٹیکنالوجی میں کس حد تک جدت آچکی ہے۔ موبائل فون کی تاریخ میں لے جانے کے لیے اسٹیفن پالگری نے اپنے گھر کے ایک حصے کو موبائل فون کا میوزیم بنا رکھا ہے جہاں پر ان کے جمع کیے گئے تمام موبائل فون لکڑی کے شیلف میں انتہائی نفاست کے ساتھ رکھے ہوئے ہیں۔
کوئی بھی اس میوزیم کا وزٹ کر سکتا ہے اور میوزیم کی ویب سائٹ سے دورہ کرنے کا شیڈول لے سکتا ہے۔ سلوواکین بک آ ف ریکارڈ نے حال ہی میں اسٹیفن کی جانب سے جمع شدہ موبائل فون کو ملک میں سب سے بڑا مجموعہ قرار دیا اور انہیں اس کامیابی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد وہ حال ہی میں خبروں کی شہ سرخی بنے رہے۔

58cd149d71b83 
اپنے 1231 منفرد موبائل فونز جمع کرنے کے باوجود پالگری دنیا کے سب سے زیادہ موبائل فون رکھنے والے جرمن باشندے کارسٹن ٹیوز سے پیچھے ہیں۔ کارسٹن کے پاس 1536 مختلف ماڈلز کے موبال فون موجود ہیں، کارسٹن کا نام 2010 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا تھا، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پالگری صرف اور صرف پرانے موبائل فون جمع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

موبائل فون کے شوقین اس شخص نے اپنے گھر میں جن برانڈز کو جمع کر کے رکھا ہو ہے ان میں ایلکاٹیل، ساگیم، سیمینز، زیڈ ٹی ای، ایرکسن، سام سمنگ، ٹریئم، نوکیا، پینا سونک، موٹورولا، مٹسوبیشی، سونی ایکرسن اور فلپس شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ان کے میوزیم میں نئے آنے والے برانڈز جیسے ایچ ٹی سی اور بلیک بیری وغیرہ شامل نہیں ہیں۔ اسٹیفن پالگری کے اس شاندار میوزیم ااور موبائل فونز کے بارے میں جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment