جمعرات, 02 مئی 2024


عظیم الجثہ تھری ڈی پرنٹر سے 14 گھنٹے میں مکان تیار

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک عظیم الجثہ تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جو صرف 14 گھنٹے میں پورا مکان چھاپ کر تیارکرسکتا ہے۔ اس گاڑی نما پرنٹر کے دو بازو ہیں اور گاڑی کی پشت پر دو ٹینکس ہیں جن میں تعمیراتی مٹیریل بھرا ہوا ہے۔ یہ پورا نظام ایک بہت بڑا تھری ڈی پرنٹر ہے جو نہ صرف زمین بلکہ چاند اور مریخ پر بھی خلانوردوں کے لیے فوری مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے روبوٹک بازو پر ایک نوزل ہے جو مٹیریل باہر پھینک کر چند گھنٹوں میں بالکل نیا گھر بنادیتا ہے۔ اس کے روبوٹک بازو نہایت احتیاط لیکن تیزی سے مٹیریل بکھیرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چمچہ نما بازو تعمیراتی سامان اٹھا کر رکھتا رہتا ہے۔ اس کی خاص بات اس کا وسیع دائرہ ہے جو ایک گھر بناتا رہتا ہے۔ تھری ڈی مشین کو آفت زدہ اور غریب علاقوں میں فوری طور پر مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب کی ویڈیو میں اس روبوٹ کے ذریعے 12 فٹ بلند مکان بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ مکان کے اندر تار اور ضروری پائپس لگاتا رہتا ہے۔ ایم آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ مکان برفیلے علاقوں اور انتہائی گرم علاقوں میں ہر قسم کے موسم کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Justmn

    Justmn

    01/01/2018

    Dapoxetine Side Effects http://costofcial.com - cialis Zithromax And Doxycycline Clomid Magasin L Homme Cialis 4 Stuck Cialis Migraine Nexium Online Pharmacy Canada cialis Levitra Original Precio Acticin 30gm Website Regaine Propecia Difference Clomid For Sale 50 Mg http://costofcial.com - cheap cialis Free Shipping Cod Levaquin Gatigol Over Night Ngu And Amoxicillin