منگل, 07 مئی 2024


مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ

 

ایمزٹی وی(صحت)ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر محمد زمان شیخ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مو ٹاپا ایک خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔
گزشتہ 40 سالوں کے دوران دنیا میں موٹاپے کی شرح میں 6 گنا اضافہ ہواہے ۔پاکستان میں 40فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں ۔ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں موٹاپے کی شرح زیادہ ہے ۔
موٹاپاکئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں ذیابطیس، دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض ،فالج ، بانجھ پن ،کولیسٹرول، جگرا ور آنتوں کے امرض ، سانس لینے میں دشواری اور کئی اقسام کے کینسر بالخصوص آنتوں اور بریسٹ کا کینسرشامل ہیں ۔موٹاپے کا شکار لوگوں کی نہ صرف جسمانی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں بلکہ وہ کم عرصہ تک زندہ رہ پاتے ہیں۔
اس سے بچنے کےلئےتمباکو نوشی سے پرہیز کیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment