جمعہ, 26 اپریل 2024


نہ قطارنہ انتظار،سنگاپورمیں ایئرپورٹ پرآٹومیٹک چیک ان سسٹم متعارف

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں مسافروں کو ایئرپورٹس پر چیک ان میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں لیکن سنگاپور نے مسافروں کو اس مشکل سے نجات دلاتے ہوئے آٹو میٹک چیک ان سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
سنگاپور میں چینگی ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور پر آٹو میٹک چیک ان سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے اب عملے کے بجائے جدید اسکینر مسافروں کی شناخت اور دستاویزات چیک کریں گے۔ٹرمینل پر نصب اسکینرز مسافروں کی چہرے کی مدد سے شناخت کریں گے جب کہ سامان کی چیکنگ کے لئے بھی جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم موجود ہے۔
جدید چیک ان سسٹم سے جہاں مسافروں کو سہولت میسر ہو گی وہیں بعض مسافر جدید سسٹم کے باعث پریشانی کا شکار بھی ہو گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment