جمعہ, 26 اپریل 2024


ٹائیفائیڈ کے خلاف ہنگامی مہم کا آغاز

 

ایمزٹی وی(صحت) محکمہ صحت سندھ نے حیدرآباد کے دو تعلقوں میں ٹائیفائیڈ کی ایک مخصوص قسم کے پھیلاؤ کے بعد ایک ہنگامی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
ٹائیفائیڈ کی یہ مہلک ترین قسم اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحم ہے اور نکاسی آب کے خراب نظام اور آلودہ پانی پینے سے واقع ہوتی ہے۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے اعلامیے کے مطابق لطیف آباد اور قاسم آباد اس وقت ضلع حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ تعلقے ہیں جن میں رہائش پذیر بچوں کو ٹی وی سی ویکسین دی جائے گی۔ یہ ویکسین اس قسم کے ٹائیفائیڈ کی روک تھام کا موثر ترین حل ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment