جمعہ, 26 اپریل 2024


چین میں ڈرون طیارے کی کامیاب پرواز

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی )چین میں دنیا کے پہلے مکمل طور پر خودکار مسافر بردار ڈرون ای ہینگ 418نے چینی شہر گوانگزو سے اپنی پہلی کامیاب اڑان بھری۔
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ای ہینگ انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق ڈرون کی کامیاب پرواز کے بعد سائنس فکشن فلموں کے مناظر بہت جلد روزمرہ انسانی زندگی کا حصہ ہوں گے۔
بجلی سے چلنے والا ای ہینگ ڈرون 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کے اوپر ایک سو کلو وزنی مسافر کو لے کر 23 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment