جمعہ, 20 جولائی 2018


دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کیلئے پیش

 


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)فارمولا ون کار نہ سہی، ایف ون نمبرپلیٹ ہی سہی، برطانیہ میں دنیا کہ مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کے لیے پیش کردی گئی،جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 2ارب 35کروڑ ہے۔

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مختلف چیزوں کے شوقین افراد آئے روز اپنی پسندیدہ اشیاءمہنگے داموں خرید کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

د نیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کیلئے پیشبرطانیہ میں بھی ایسے ہی شوقین ارب پتی افراد کیلئے دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ایف ون نامی یہ نمبر پلیٹ برطانوی آٹو ڈیزائنر افضل کاہن کی لگڑری اسپورٹس کار پر لگی ہے جو انہوں نے رواں برس کے آغاز پر تقریباً20کروڑ پاکستانی روپے میں خریدی تھی تاہم اب انہوں نے یہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ تصور کی جارہی ہے جس کی قیمت تقریباً 2ارب 35کروڑ پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment