جمعہ, 26 اپریل 2024


بڑھاپےمیں باقاعدگی سے ورزش عمرمیں اضافے کاباعث بنتی ہے، تحقیق

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ناروے میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں  باقاعدگی سے ورزش کا زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اوراس کے نتیجے میں عمر کے 5 سال مزید بڑھ جاتے ہیں۔

 

اوسلو یونی ورسٹی اسپتال میں 6 ہزار معمر افراد پر ایک تحقیق کی گئی اوراس دوران ہلکی اوربھاری ورزش کی وجہ سے ان کی عمرپرپڑے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے کہ جنہوں نے پورے ہفتے کم از کم 3 گھنٹے ورزش کی ان کی عمروں میں 5 سال اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

دوسری جانب برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن نے معمرافراد کو ورزش کی اہمیت کا احساس دلانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مہم بھی چلانے کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں ایک ہفتے میں 150 منٹ ورزش کے لیے مختص کرنے کو مثبت تبدیلی کا سبب قرار دیا گیا خصوصا ان لوگوں کے لیے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہو۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں بالغ افراد کی جانب سے ورزش کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ہے ان میں پرتگال کے 69 ، پولینڈ کے 55 ، فرانس کے 46  برطانیہ کے 44 فیصد ، کرویشیا کے 34 اور جرمنی کے 26 فیصد افراد شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment