ھفتہ, 27 اپریل 2024


شوگر سے بچاﺅکا طریقہ

لندن : ذبیطس ایسا مہلک مر ض ہے جس میں مبتلا ہوجا نے کے بعد اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اب نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے کھانے کی کچھ ایسی چیزیں بتادی ہیں جن کے ذریعے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق یو نیورسٹی آف کیمبرج کے سا ئنسدانوں نے کہا ہے کہ”چکنائی سے بھر پور مصنوعات،پنیر ،دہی اور مکھن دوسری قسم کی ذیابیطس لا حق ہونے کے امکانات کو کم کر نے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں۔“ اس تحقیق میں گزشتہ 20سالوں63ہزار 600افراد پر کی جا نے والی 16مختلف تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔اور اس تجزئیے میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ڈیری مصنوعات استعمال کرتے رہے ان میں سے بہت کم لوگوں کو دوسری قسم کی ذیا بیطس کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور جو لوگ ڈیری مصنوعات سے اجتناب بر تتے رہے ان میںاس مرض کے لوگوں کی تعدادبہت نما یاں تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سر براہ کا کہنا تھا کہ”حالیہ سالوںایل ڈی ایل کولیسٹرول اور چکنائی کی حامل ڈیری مصنوعات کو فروغ دیا جا رہا ہے تحقیق کے مطا بق ثابت ہوا ہے کہ ان مصنوعات میں شامل کیلشیئم، پوٹاشیئم، میگنیشیئم ،وٹامنزکے1اور کے 2اور دہی میں پائے جانے والے پروبائیو ٹکس صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔“ واضح رہے کہ کینیڈا کی مک ما سٹر یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ اپنی تحقیق میں ڈیری مصنوعات کو دل کی بیماریوں کے حوالے سے بھی انتہائی قرار دیا ہے ۔اس تحقیق کا نتیجہ یہ نکلا کہ دودھ کے تین کپ یا مکھن کے تین چمچ دل کی بیماری ہونے کے امکانات میں خاصی کمی کر دیتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment