ھفتہ, 27 اپریل 2024


آپریشن تھیٹر میں سرجن سے سنگین غلطی

 

ویلنگٹن:سرجری کے دوران ڈاکٹر نے خاتون کا گردہ ٹیومر سمجھ کر نکال دیا آپریشن کرنے والے سرجن پر جرمانہ عائد کردیا گیا سرجری کے دوران گردے نکالنے کی شکایات جنوبی ایشیائی ممالک میں عام ہیں خاتون سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں. اسپتال میں سرجری کے بعد خاتون کو بتایا گیا کہ ان کا گردہ سرجری کے دوران غیر ضروری طور پر نکال لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے عدالت سے رجوع کیا جہاں سرجن نے خاتون کی تمام رپورٹس پیش کیں جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون کا بایاں گردہ کمر کے نچلے حصے میں ہونے کے بجائے کولہوں کی ہڈی پر موجود تھا اور پیدائشی طور پر نمو نہ پانے کے باعث گردے کی شکل بھی غیر معمولی تھی نیورو سرجن نے آپریشن کے دوران اس گردے کو غیر معمولی ہیئت اور غیر متوقع جگہ پر پائے جانے کے باعث ٹیومر سمجھا اور اسے ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے دوران ہی جسم سے باہر نکال دیا تاہم اس سے قبل مریضہ کے اہل خانہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی ماہرین نے سرجن کے بروقت فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردہ رحم مادر میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورت حال کے سبب نمو نہیں پاسکا تھا اور اس گردے کے فیل ہوجانے یا اس کے کینسر میں تبدیل ہوجانے کے امکانات بھی روشن تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment