ھفتہ, 27 اپریل 2024


شکرقندی شوگرکےمریضوں کےلئےمفید

 

مانیٹرنگ ڈیسک: شوگر کے مریضوں کو اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ وہ شکر قندی کا استعمال نہ کریں، شوگر کے مریضوں کے لیے شکر قندی نقصان دہ ہے یا شکر قندی سے شوگر بڑھتی ہے وغیرہ جبکہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے شکرقندی کا استعمال بے حد مفید ہے۔
امریکی ماہر غذائیت نےجسم میں موجود خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے شکر قندی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیاہے۔امریکی ماہر غذائیت کا کہناہے کہ شکر قندی شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔شوگر ایک ایسی بیماری ہے جس کا شمار ’میٹابولک بیماریوں‘ میں ہوتاہے، یہ وہ بیماریاں ہیں جو خون میں شوگر (گلوکوز) کی مقدار کو بڑھاتی ہیں۔
ان بیماریوں سے بچنے اور چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماہرین غذائیت مناسب غذا، ورزش اور دواﺅں کے درست استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک نئی تحقیق کے بعد ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے شکرقندی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے کا کہتے ہیں اور تحقیق کے مطابق شکر قندی فائبر سے بھرپور غذا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment