جمعہ, 26 اپریل 2024


معذوری کا شکار افراد اور اُن کے خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مستقل معذوری کا شکار افراد

اور اُن کے خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

زیراعظم عمران خان نے نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس ریگولرٹی اتھارٹی) کے ریکارڈ میں موجود تمام مستقل معذور افراد

اور ان کے خاندانوں کے لئے صحت سہولت پروگرام کی توسیع دیتے ہوئے متاثرہ افراد کو انصاف کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے ضلع تھرپارکر کے تمام خاندانوں کے لئے بھی صحت سہولت پروگرام کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

جس کے مطابق تھرپارکر کے تقریباً تین لاکھ خاندان تقریباً سات لاکھ 20 ہزار روپے تک کے علاج معالجے کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ دنوں انصاف سہولت کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا تھا، 7

اپریل کو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے جاچکے

جبکہ حکومت نے 90 لاکھ کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں 25 فی صد سرکاری جب کہ 75 فی صد نجی اسپتال کام کر رہے ہیں،

بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمےداری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment