اتوار, 05 مئی 2024


الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی سےہرسطح کو’ٹچ اسکرین‘ بنانےکی تیاری

مانیٹرنگ ڈیسک: ایک امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی نے انتہائی ننھا منا الٹرا ساؤنڈ سینسر پیش کیا ہے، جو کسی بال پوائنٹ کی نوک سے بھی زیادہ چھوٹا ہے۔ ایسے ہزاروں سینسر کسی بھی سطح پر ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے اسے ’ٹچ اسکرین‘ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

ساں ہوزے، کیلیفورنیا میں ’’الٹرا سینس‘‘ کے نام سے قائم ہونے والی یہ اسٹارٹ اپ کمپنی پہلے ہی تھری ڈی الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی پیٹنٹ کروا چکی ہے جبکہ اس کا اصل ہدف ہر قسم کی سطح کو ’ٹچ اسکرین‘ میں تبدیل کرنا ہے۔

حال ہی میں کمپنی نے اپنے اسی مختصر الٹراساؤنڈ سینسر پر مبنی ’ٹچ پوائنٹ‘ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جسے کسی بھی قسم کی سطح پر استعمال کرکے اس سطح کو لمس محسوس کرتے ہوئے ان پُٹ لینے والے آلے میں تبدیل کیا جاسکے گا، جیسا کہ موبائل، ٹیبلٹ اور جدید لیپ ٹاپ کی ٹچ اسکرین میں ہوتا ہے۔

توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے، ہیٹر سے لے کر ایئر کنڈیشنڈ تک، ہر چیز کو بٹنوں کے بجائے باورچی خانے کی پتھریلی سِل یا دیوار یا پر نصب ٹچ اسکرین کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ٹچ پوائنٹ ٹیکنالوجی کی افادیت ثابت کرنے کےلیے الٹرا سینس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ’ہر سطح کو ٹچ اسکرین بنانے‘ کا بھرپور انداز میں مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment