چینی کمپنی نےدنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ۔
اس کانسیپٹ ڈیوائس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھاتھنک بک پلس جنریشن 6 رول ایبل نامی یہ لیپ ٹاپ اوپر کی جانب پھیلتا ہے اور اس طرح 14 انچ کا ڈسپلے 16.7 انچ کا ہو جاتا ہے۔
صارفین کے لیے تیار کیا جانے والا ورژن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا۔
ڈیوائس کے اندر انٹیل کور الٹرا 200 وی سیریز پراسیسر موجود ہے جبکہ 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی۔
گرافکس کے لیے انٹیل ایکس ای 2 کو استعمال کیا گیا ہے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ بلیوٹوتھ 5.4 وائرلیس کنکٹویٹی کے لیے موجود ہے۔
5 میگا پکسل آئی آر ویب کیمرا ویڈیو کالنگ یا دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا تاہم قیمت نہیں بتائی گئی مگر امکان ہے کہ یہ 3 ہزار ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔