جمعہ, 26 اپریل 2024


آنکھ میں کیمرہ نصب کیسے؟

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) 9 برس کی عمر میں ایک حادثے میں ان کی آنکھ متاثر ہوئی تھی جس کی بینائی آہستہ آہستہ ختم ہوتی گئی اور 35 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی آنکھ نکلواکر اپنی آنکھ کی گڑھے میں ایک کیمرہ نصب کروالیا۔ وہ اب لوگوں کے براہِ راست انٹرویو کرکے انہیں اپنی آنکھ کے کیمرے سے ریکارڈ کرتے ہیں اور دیگر یادداشتیں کیمرے میں بند کرتے ہیں دیکھنے میں یہ کیمرہ بالکل انسانی آنکھ جیسا لگتا ہے لیکن اس کے اندر کیمرہ لینس اور دیگر سرکٹس موجود ہیں جو باہر سے دکھائی نہیں دیتی۔ بعض لوگ یہ جان کر حیران ہوتے ہیں اور کچھ خوفزدہ ہوتے ہیں۔ یہ کیمرے ان کی بصارت کی جگہ نہیں لگایا گیا بلکہ اس کا منظر ایک دستی مانیٹر پر دیکھا جاسکتا ہے اور ایک مقناطیسی ٹکڑے کی مدد سے کیمرے کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment