جمعہ, 26 اپریل 2024


نئی جگہ جا کر نیند کیوں نہیں آتی؟؟؟

ایمز ٹی وی (صحت) سفر کرنا انسان کی کبھی ضرورت ہوتی ہے اور کبھی مجبوری۔ مشاہدے کی بات ہے کہ بعض انسان جب سفر پر ہوتے ہیں تو انہیں غیرجگہ پر سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض بیچارے افراد کو تو ساری رات جاگ کر بے خوابی میں ہی گزارنی پڑتی ہے۔ تحقیق دانوں نے ایک حالیہ مطالعے میں اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب لوگ کسی نئی جگہ پر جاتے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کے لیے مسلسل خبردار رہتا ہے اور اجنبی جگہ پر جا کر نیند نہ آنے کی اصل وجہ دماغ کا مسلسل خبردار رہنا ہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نئی جگہ پر گزاری ہوئی پہلی رات میں زیادہ درپیش ہوتی ہے۔ یہ تحقیق ”کرنٹ بائیولوجی“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ لوگ رات کو خبردار رہنے والی اس کیفیت کو بند کر کے سونے کا طریقہ سیکھ جائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment