ھفتہ, 27 اپریل 2024


جدید ترین کیبل سے انٹرنیٹ کی رفتار مزید تیزکرنے کا منصوبہ

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اومان اور پاکستان کے درمیان پہلی بار 20Tbps سمبرین کیبل نیٹ ورک پر کام شروع کیا جائے گا۔
ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اومان ٹیل اور ملٹی نیٹ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان 20Tbps سبمرین کیبل نیٹ ورک پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے سب سے پہلے کراچی کو بارکا سے منسلک کیا جائے گا اور اس سے صارفین سستے داموں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس کیبل نیٹ ورک کو ”سلک روٹ گیٹ وے ون“ کا نام دیا گیا ہے، اس کیبل سسٹم کی لمبائی لگ بھگ 900 کلو میٹر ہو گی جس میں د±ہری فائبر کیبل استعمال کی جائے گی اور ایک کیبل کی گنجائش 10Tbps ہو گی اس طرح پاکستان کو 20Tbps یعنی 200Gbps بینڈوڈتھ کا حامل سبمرین کیبل نیٹ ورک حاصل ہو جائے گا۔اس منصوبے پر 24 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی جب کہ اسے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ دونوں کمپنیز اس کیبل کے تحفظ اور ترقی کے لیے ایک ترک کمپنی ایکسٹیرا کی خدمات حاصل کریں گی۔
اس منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کو اضافی 200Gbps کی بینڈوڈتھ حاصل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں انتہائی بہتری آئے گی جب کہ مستقبل میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں پاکستان کو اس سے زیادہ بینڈوڈتھ بھی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل پاکستان کو بین الاقوامی کیبلز جیسے کہ ٹی ڈبلیو ون سے 1.28Tbps جب کہ Sea-Me-We سے بھی 1.28Tbps اور I-ME-WE کے کیبل نیٹ ورکس سے 3.86Tbps کی بینڈوڈتھ حاصل ہوتی ہے لیکناس نئے نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی بینڈوڈتھ سے ملک میں موجود انٹرنیٹ کمپنیز کی اجارہ داری کم ہو گی اور صارفین کو مزید سستے داموں تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment