منگل, 07 مئی 2024


رمضان اور کھجور کا استعمال

ایمز ٹی وی(صحت) تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجوریں نزلہ، زکام، گلے کی خرابی اور چھینکوں کیلئے فائدہ مند ہے، اس کے کھانے سے جسم سے زہریلا مادہ فوراّ خارج ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے، یہ جسم کو فوری توانائی پہنچانے کے علاوہ نظر کو بھی تیز کرتی ہے اور جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور کینسر کے خطرات کم کرتی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق کھجور کھانے سے زخم جلدی بھرتا ہے، جب کہ یرقان کے لیے بھی کھجور بہترین دوا ہے۔ کھجور میں انٹی آکسیڈنٹ کی اضافی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم میں کینسر بنانے والے خلیوں کے خلاف کام کرتے ہیں۔ رمضان میں کھجوروں کا اہتمام نہ صرف سنت بنوی بلکہ طبی لحاظ سے بھی بہترین ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment