منگل, 07 مئی 2024


افطار میں سوڈا مشروبات کے استعمال سے گریز کریں،ماہرین

ایمز ٹی وی(صحت)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ افطار کے دوران سوڈا مشروبات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہیں، مشروبات کے مقابلے تازہ جوسز کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے۔

بدھ کو "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف مجید نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ افطار میں بنے بنائے سوڈا (کاربونیٹڈ) اور دوسرے مشروبات کی بجائے گھر میں بنے ہوئے تازہ جوس یا شیک کو استعمال کریں کیونکہ وہ آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشروبات پینے سے ہیضہ، بدہضمی، انتٹریوں کے مسائل اور کینسر جیسے امراض لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشروبات میں مصنوعی میٹھے اور ذائقوں کی وجہ سے گردے کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے لوگوں کو ان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے ہمارے گردے ریسٹ کی حالت میں پیاسے ہوتے ہیں ایسے میں مصنوعی میٹھا اور کاربونیٹڈ مشروب سے گردوں پر ایکدم دباﺅ بڑھ جاتا ہے اور ان کے فیل ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment